Novel Lines

پیچھے ہٹ جاؤ عمر یہ بھی اس عورت کی کوئی چال ہوگی میرے بچوں کو مارنے کی۔۔او میرے خدا۔”مجھے چلاتے ہوئے یکلخت اپنی معصوم بچی کا خیال آگیا۔
کیا ہوا ثناء کو کہاں ہے وہ۔میں متوحش و ہراساں سا عمر کو دیکھنے لگا۔
“ریلیکس اب ٹھیک ہے وہ۔”اس نے میرے شانوں پہ ہاتھ رکھتے مجھے تسلی دی تو میں چیخ پڑا۔
“کیا ہوا ہے اسے۔”
“میں نے کہا نا وہ پانی کے ٹب میں ڈوبنے کو تھی بھابھی نے بروقت۔”عمر مجھے بہلانے والے انداز میں بات کی سنگینی کو نرمی کی تہہ میں لپیٹنے کی کوشش کررہا تھا۔
“یہ سب کہانی ہے جو اس مکار عورت نے تم سب کو سنائی ہے جبکہ اصل بات تو یہ ہے کہ اس نے میری بچی کو مارنے کی کوشش کی ہوگی اور سعد پر بھی ٹارچر کررہی تھی۔میں نے خود دیکھا ہے میرے خدا۔میں اس وقت ثناء کا کیوں نہیں سوچ پایا۔اس نے یہی پلین کیا ہوگا کہ بچوں کو مار کر اپنی یہاں آنے والی وجہ کو ختم کردے اور پھر عیش کرے۔”میں پاگل ہونے کو تھا۔
شٹ اپ اشہر۔۔شٹ اپ۔عمر کا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا تھا۔رائمہ اب ہاتھوں میں منہ دیے باقاعدہ اونچی آواز میں رونے لگی تھی۔فضہ بھابھی اسے شانے سے لگایے مجھے خشمگیں نگاہوں سے گھور رہی تھی۔
“یہاں ادھر بیٹھو اور ذرا اپنے دماغ کو حاضر کرو۔”عمر نے مجھے صوفے پہ دھکیلتے ہوئے غصے سے کہا تھا۔
“میرا دماغ بلکل حاضر ہے عمر اور اب میں اس چال باز عورت کو اس گھر میں ایک پل بھی مزید نہیں رہنے دوں گا۔”
“بکو مت شیری۔”وہ مجھے غصے سے بول کر سعد کی جانب متوجہ ہوگیا جو اس سارے جھگڑے میں سہما کھڑا یک ٹک رائمہ کو دیکھے جارہا تھا۔


Download link

CHAND MERE AANGAN KA BY IFFAT SEHAR TAHIR

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ujalay Door Nahi By Nayab Jillani.

Novel Description ناول کا نام: 🌸 اجالے دور نہیں مصنفہ: نایاب جیلانی ✍️ماہنامہ: کرن ڈائجسٹ…

3 hours ago

Zara Mausam Badalny Do By Bushra Siyal.

Novel Description ✨ ناول کا نام: زرا موسم بدلنے دو📖 مصنفہ: بشریٰ سیال🌸 ماہ و…

9 hours ago

Qaid E Hijran By Ghazala Kishwar Malik.

Download link QAID E HIJRAN BY GHAZALA KISHWAR MALIK

17 hours ago

Aasman Par Damakty Sitaray By Saima Asghar.

Download link AASMAN PAR DAMAKATY SITARAY BY SAIMA ASGHAR

17 hours ago

Hisab E Dostan By Alia Bukhari

Novel Description ناول کا نام: حسابِ دوستاں مصنفہ: عالیہ بخاری 🌸اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جون 2002سمیعہ…

17 hours ago

Tujh Par Dil Hara By Aama Qadri.

Novel Description ناول: تجھ پہ دل ہارا مصنفہ: اسماء قادریاشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اکتوبر 2004زوہا ایک…

17 hours ago