Zindagi ki Rahguzar Roshan Thi by Mariam Aziz.

سنا ہے مجھ سے شادی کرنے کیلیے تم نے انکار کیا ہے۔”وہ تم پہ ذور دے کر بولا۔نمرہ جو چہرہ جھکائے اپنے پیروں کو دیکھ رہی تھی دزدیدہ نظروں سے دروازے کی طرف دیکھنے لگی۔ناجانے سب کو کہاں چلے گئے تھے۔اپنے بازو پہ اس کے ہاتھ کا لمس اسے بری طرح چبھ رہا تھا۔اس نے ایک بار پھر بےچین ہوکر اپنا بازو کھینچا۔
“ابھی میری بات پوری نہیں ہوئی۔”وہ اس کے بازو پہ اپنے ہاتھ کا دباؤ بڑھاتے ہوئے بولا

اگر تم نے اس وجہ سے انکار کیا ہے کہ میں تمہیں پسند نہیں تو   ٹھیک ہے۔تمہاری ناپسندیدگی بھی سر آنکھوں پہ۔میرے لیے میری پسندیدگی کافی ہے۔چونکہ تم ایک مشرقی لڑکی ہو تو شادی کے بعد خودبخود مجھے پسند کرنے لگو گی ہے نا۔”وہ تھوڑا سا جھک کر اس کا چہرہ دیکھنے کی کوشش کرنے لگا۔
“مجھے جانا ہے۔”وہ روہانسی ہوکر بولی۔
“بات سنو نمرہ۔”وہ ایکدم اتنی سنجیدگی سے بولا کہ وہ سب بھول کر اس کا چہرہ دیکھنے لگی۔
“تم اگر اس وجہ سے انکار کرتی کہ تمہیں میں اچھا نہیں لگتا تو مجھے بلکل برا نہیں لگتا لیکن تم نے کسی اور کو مجھ پہ ترجیح دی۔تمہیں کوئی اور اچھا لگتا ہے یہ سب میری برداشت سے باہر ہے۔یہ جو تمہارا چہرہ ہے نا۔”
اس نے ایک ہاتھ سے اس کی ٹھوڑی پکڑی۔
“اس سے میں بہت محبت کرتا ہوں۔اگر اس چہرے کو دیکھنے کا حق کسی اور کو دو گی تو یہ میری برداشت سے باہر ہوگا۔”زوار نے اس کے چہرے سے ہاتھ ہٹالیا تھا لیکن وہ تو جیسے منجمد ہوکر رہ گئی تھی۔زوار نے ایک گہری نگاہ اس کے سفید پڑتے چہرے پہ ڈالی۔

Read More

ZINDAGI KI RAHGUZER ROSHAN THI BY MARIAM AZIZ

Novel Description

ناول: زندگی کی راہگزر روشن تھی
رائٹر: مریم عزیز

اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی 2012

کہانی دو بہنوں نمرہ اور رمشاء کے گرد گھومتی ہے۔ ان کا ایک بھائی بھی ہے جو شادی شدہ ہے، مگر اس کی بیوی کا اس پر مکمل اثر و رسوخ ہے، جس کی وجہ سے گھر کا ماحول اکثر کشیدہ رہتا ہے 😔
نمرہ کی زندگی میں زوّار شاہ آتا ہے، جو اس کی بھابھی کا بھائی ہے۔ وہ قدرے فلرٹی اور خوش مزاج ہے 😄💕 اور نمرہ کو پسند کرتا ہے، لیکن اس کا انداز نمرہ کو اچھا نہیں لگتا، اس لیے وہ اسے زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔


دوسری طرف رمشاء کی زندگی میں نبیل ہے، جو اس کی بہن کا دیور ہے۔ وہ رمشاء کو دل سے چاہتا ہے ❤️ مگر رمشاء اس کے گھر کے حالات اور ماحول سے متاثر ہو کر اس کے ساتھ ہمیشہ سخت رویہ اختیار کرتی ہے 🙃
وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے ہیں،  اور دونوں بہنوں کی زندگیوں میں محبت اپنی خوبصورت جگہ بنا لیتی ہے 🌸💞
آخر میں کہانی ایک خوشگوار انجام کے ساتھ مکمل ہوتی ہے، جہاں رشتوں کی قدر، برداشت اور سچی محبت جیت جاتی ہے 💑✨

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

19 hours ago

Roshni Se Daray Huye Thay BY Rukhsana Nigar Adnan

Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…

19 hours ago

Ujala Hai Hareem E Dil O Jaan Mei By Muqadas Mishal

Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…

3 days ago

Nakail By Tehniyat Abdul Rehman.

Novel Description ناول: نکیل مصنفہ: تہنیت رحمانکِرن ڈائجسٹ اکتوبر، نومبر 2006 Feudal System based |…

3 days ago

Yai Kaisi Reet Rachai Hai By Farah Gull.

Writer Farah Gull Farah Gull is an emerging and talented Urdu novelist who has earned…

3 days ago

Kabhi Khushboo Kabhi Gulab By Ammara Khan.

Author Biography: Ammara Khan is a prominent and highly admired name in modern Urdu literature,…

4 days ago