Press ESC to close

Ishq Pagal kar Deta hai by Mariam Aziz.

محبت کا بڑا اچھا ڈھونگ کرلیتے ہیں آپ۔ میں تو کب سے انتظار کررہی تھی کہ کب آپ اپنی اصلیت پہ آتے ہیں آج پتہ چل ہی گیا۔آپ کبھی بھی اچھے نہیں ہوسکتے۔میں غلط فہمی کا شکار ہوئی تھی۔پتہ نہیں ایک شادی کرکے بھی آپ کی تسلی نہیں ہوئی جو آپ نے اپنی ہوس کو پورا کرنے کیلیے میرے سے شادی کی۔”آپ کو تو کسی اپنی جیسی۔اس کی بات ادھوری رہ گئی۔وجاہت نے تھپڑ اس کے منہ پہ مارا تھا۔تھپڑ اتنی ذور کا تھا کہ وہ دیوار سے جالگی تھی۔گال پہ ہاتھ رکھے وہ پھٹی پھٹی نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی جس کی آنکھیں سرخ ہورہی تھی۔
“انف از انف۔آج تم نے اپنی لمٹ کراس کردی ہے۔میری محبت کو ہوس جیسا چیپ اور تھرڈ کلاس نام دے کر تم نے میری محبت کو گالی دی ہے۔تمہیں پتہ بھی ہے ہوس ہوتی کیا ہے۔اگر مجھے ہوس ہوتی تو میں تم سے شادی نہ کرتا صرف تمہیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتا اور یہ جو شادی کا طعنہ بار بار تم مجھے دے رہی ہو کیا جانتی ہو تم اس بارے میں بلکہ تم کیا جانتی ہو میرے بارے میں کبھی تم نے میری بارے میں پوچھا۔”
وجاہت کی آنکھیں اس قدر سرخ ہورہی تھی جیسے ابھی ان میں سے خون نکل آئے گا۔
“میں تو بہت برا ہوں تم تو اچھی ہو نا۔میں اچھا مسلمان نہیں تم تو ہو نا اتنا تو تم جانتی ہوگی کہ شوہر کے کیا حقوق ہیں بیوی کے کیا فرائض ہیں۔کبھی تم نے اپنے فرائض کو پورا کیا کبھی اپنا حق استعمال کرتے ہوئے میں نے تم سے ذبردستی کی۔میں شراب پیتا تھا یہ تمہیں نظر آیا مگر میں نے شراب چھوڑدی کس کیلیے صرف تمہارے لیے یہ تمہیں نظر نہ آیا۔تمہیں پتہ ہے مقدس تمہارا پرابلم کیا ہے تمہیں اپنے آگے کوئی اچھا نہیں لگتا سب کمتر نظر آتے ہیں۔”
اب کا اس کا لہجہ ہارنے لگا تھا

DOWNLOAD LINK

ISHQ PAGA KAR DETA HAI BY MARIAM AZIZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version